15 جون 2009 - 19:30

دونوں واقعات میں گیارہ فوجیوں سمیت چودہ امریکی ہلاک ہو گئے ہیں۔

نیٹو حکام کے مطابق جنوبی افغانستان میں دو ہیلی کاپٹروں کے فضا میں تصادم کے نتیجے میں چار امریکی فوجی ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔ جبکہ ایک اور واقعہ میں 10 امریکی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں اس واقعہ میں دس امریکی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔دونوں واقعات میں گیارہ فوجیوں سمیت چودہ امریکی ہلاک ہو گئے ہیں۔

افغانستان میں تعینات غیر ملکی افواج نیٹو کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق پیر کی صبح فضا میں دو ہیلی کاپٹروں کے تصادم میں چار امریکی فوجی ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہے دریں اثنا مشرقی افعانستان میں شدت پسندوں کے خلاف جاری کارروائی کے دوران ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ نیٹو کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اس علاقے میں منشیات کی سمگلنگ میں ملوث مشتبہ طالبان شدت پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران ہونے والی جٌھڑپ میں درجنوں شدت پسندوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔